21 جنوری 2014 - 20:30
عراق ميں پانچ لاکھ دہشتگرد سرگرم

عراق ميں پانچ لاکھ سے زائد دہشت گرد موجود ہيں.

ابنا: يہ بات عراقي وزير اعظم نوري المالکي کي مشير "مريم الرئيس"نے" دجلہ"  چينل سے گفتگو کرتے ہوئے کہي -انہوں نے کہا کہ يہ دہشت گرد جنہيں بعض حکومتوں کي طرف سے ہرطرح کي  مالي اور اسلحہ جاتي حمايت حاصل ہے ،عراق ميں امن وامان کي صورتحال خراب کرنے اور وہاں کي سياسي مہم ميں خلل ڈالنے کي کوشش کررہے ہيں -انہوں نے کہا کہ خطے کے بعض ممالک کي جانب سے دہشت گردوں کو اربوں  ڈالر امداد مل رہي ہے -انہوں نے دہشتگردوں کي حامي حکومتوں کے لئے کہا کہ ان کو يہ بات ذہن نشيں کرلينا چاہئے کہ  اپنے مقاصد تک پہنچنے ميں پوري طرح  ناکام رہيں گي  -  دہشت گردوں کي حمايت کرنے والے ممالک ميں سعودي عرب کا نام سرفہرست ہے اور وہ دہشت گردوں اور خاص طور پر دولت الاسلاميہ في العراق والشام نامي دہشتگرد گروہ کي ہر طرح کي مدد کررہا ہے -واضح رہے کہ عراقي فوج نے دسمبر کے اواخر سے صوبے الانبارميں دہشت گردوں کا صفايا کرنے کے لئے وسيع آپريشن کا آغاز کرديا ہے اور اس سلسلےميں سني  قبائل  بھي فوج اور  سيکورٹي فورس کے ساتھ مل کے  دہشتگردوں کے خلاف جنگ ميں مصروف ہيں -

.......

/169